جماعت اسلامی شہر کی تعمیر و ترقی کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، حافظ نعیم

November 29, 2022

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر شہر کو تباہ کیاہے،جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار شہر کی تعمیر و ترقی کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،ہمارے پاس موجود باصلاحیت ٹیم ہی شہر قائد کو اس کی اصل کی طرف وا پس لا سکتی ہے،الخدمت ڈی ایچ اے میں الخدمت کمپلیکس قائم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کرے گی،ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جماعت اسلامی کلفٹن و الخدمت کے تحت مختلف امدادی کاموں بالخصوص حالیہ سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کے اعزاز میں ”اعتراف خدمت“ کے عنوان سے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اسد اعجاز نے سال 2021 میں الخدمت کے تحت ہونے والی سرگرمی کے حوالے سے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن پیش کی،تقریب میں الخدمت کمپلیکس ڈی ایچ اے بنانے کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا گیا اور اس پروجیکٹ پر خرچ ہونے والی خطیر رقم سے آگاہ کیا گیا‘جس پر ڈونر حضرات نے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔