• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ پل کے قریب کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلوچ پل کے قریب منگل کی علی الصباح کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میںآگ لگنے سے محمود آباد،بلوچ کالونی ،منظور کالونی اور پی ای سی ایچ ایس سمیت اطراف کے بیشتر علاقوںکی بجلی منقطع ہوگئی،آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شعلے 30سے 40 فٹ بلند تھے اور دور دور تک دیکھائی دے رہے تھے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،واقعے کی اطلاع پرفائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں اور دو واٹر باوزر نے موقع پرپہنچ کر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پا یا ، آگ لگنے کے بعد اسٹیشن میں موجود افراد فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے ، وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ،چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ گرڈ اسٹیشن کے تین پینلز میں آگ لگی تھی ، پینلز کے اوپر فیول کے ٹینک تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید