مبینہ پولیس مقابلے، کار لفٹر اور 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

November 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی 4/K چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو خلیل کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ موٹر سائیکل اور عوام سے لوٹ ہوا سامان برآمد کرلیا ، اے وی ایل سی/ سی آئی اے ، نارتھ نا ظم آباد ڈویژن پولیس نے نا کہ بندی کے دوران مبینہ مقابلےمیں کار لفٹرملزم کو تیسری بار زخمی حالت میں گرفتا کر کےایک مسر وقہ کار اور ایک پستول بر آمد کرلی ، سمن آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریابلاک 20 گلستان فائر بریگیڈ اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک اسٹریٹ کرمنل 27سالہ سیف اعجاز عرف بلا کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔