ریل ملازمین کی ہڑتال سے نظام زندگی شدید متاثر

November 29, 2022

لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ میں ریل ملازمین کی پہیہ جام ہڑتال سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی۔ برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کا تنازع شدت اختیار کرگیا، ریل ہڑتال سے برطانوی معیشت کو دھچکا لگا جبکہ بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں اور موٹروے پر ٹریفک جام رہا۔ دوسری جانب ریل یونین ہڑتالوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے جس سے مسافروں کوکرسمس پر مشکلات ہوں گی۔