وفاقی جامعات کے ایکٹ میں تبدیلی، سینٹ ختم، سنڈیکیٹ بااختیار ہوگی

November 29, 2022

کراچی( سید محمد عسکری) وفاقی جامعات کے ایکٹ میں تبدیلی کے لیے 6 رکنی کمیٹی نے مسودہ کو حتمی شکل دیدی ہے جس کے تحت وفاقی جامعات سے ڈپٹی چیئر کا عہدہ اور سینٹ ختم کردی جائے گی جب کہ سینڈیکیٹ کو زیاہ بااختیار بنایا جائے گا۔ اسی طرح قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا اختیار صدر کے بجائے پروچانسلر/ متعلقہ وفاقی وزیر کو دیا جارہا ہے جب کہ ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے اراکین پر مبنی تلاش کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور وائس چانسلر مقرر کرنے کے معاملے پر صدر/چانسلر تلاش کمیٹی کی سفارشات کا پابند ہو گا ۔یاد رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی جامعات کے ایکٹ میں ترمیم کے لیے 8 نومبر کو 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے کئی اجلاس منعقد کیئے تھے کمیٹی کا کنوینر ڈاکٹر جنید زیدی کو مقرر کیا گیا تھا جب کہ اراکین میں ڈاکٹر محمد علی شاہ، ڈاکٹر ضیاالقیوم، ایچ ای سی کے اویس احمد، ڈاکٹر امجد حسین، اور حاکم علی تالپور شامل تھے۔