اسلام آباد ہائیکورٹ، امین گنڈاپور کیخلاف 13 مقدمات خارج کرنیکا حکم

November 29, 2022

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف مختلف تھانوں میں درج 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف یہ مقدمات پارٹی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران جلاؤ گھیراؤ، کار سرکار میں مداخلت اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج کئے گئے تھے جن کے خلاف انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور کی 15 سے زائد مختلف کیسز میں اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔