نوابزادہ گہرام بگٹی سے لیلیٰ ترین کی ملاقات

November 29, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی مشیر لیبر ڈیپارٹمنٹ نوابزادہ گہرام بگٹی سے رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لیلیٰ ترین اوربی اے پی کے مرکزی رہنماء ملک روح اللہ خان ترین نے ملاقات کی جس میں مختلف علاقائی و سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر لیلیٰ ترین نے ضلع ہرنائی میں لیبر کو درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر نوابزادہ گہرام بگٹی نے پیش کردہ تجاویز اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرا ئی۔