دو خواتین اغواء، نوجوان کو ڈیرے پر لے جا کر تشدد

November 29, 2022

اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں سے دو خواتین اغواء ہو گئیں۔تھانہ گولڑہ کے علاقے سے لڑکی کو اغواء کرلیا گیا۔پولیس کو حمیرہ نے بتایاکہ نعمت وغیرہ نے اسکی دختر کو اغوا کرلیا۔ دریں اثنا تھانہ نون میں حارث علی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ماموں کے گھر سے واپس آرہاتھاکہ ملک شیری اور ملک ایاز وغیرہ نے اسے روک لیا، اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ڈیرے پر لے گئے، جہاں انہوں نے پھر سے تشددکانشانہ بنایااور کہاکہ آنٹی کوہستانی سے معافی مانگو، مجھ پر تشدد کرنے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ تھانہ بنی کو محمد عباس نے بتایا کہ اس کی بیوی (ر) بی بی کوشکیل نے اغواء کرلیا ۔