نومولود کو مار کر چھت سے پھینک دیا گیا

November 29, 2022

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) کھنہ پولیس نے نومولود کو مار کر چھت سے پھینکنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ کھنہ میں اجمل اے ایس آئی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ اطلاع پر کھنہ ڈاک پہنچاتو ایک نومولود جس کی پیدائش کو 15/16گھنٹے گذرے تھےکی نعش پڑی ہوئی تھی، نومولود کے منہ پر خون بھی لگاہواتھا، نامعلوم نے اپنا گناہ چھپانے کی غرض سے اسے مار کر چھت سے پھینکا تھا۔