گورنر غلام علی نے عوام دوستی کی مثال قائم کر دی، شریف گل پراچہ

November 29, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی اکبر پورہ کے رہنما شریف گل پراچہ نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی طرف سے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب شہید وطن حیات محمد خان شیرپاؤ جوعوام دوست سیاستدان تھے جب خیبر پختونخوا کے گورنر تعینات ہوئے تو انہوں نے عوام دوست کی مثال قائم کر کے گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھول دیئے۔ عام مزدور کسان طلبا اور نوجوان بغیر کسی روک ٹوک گورنر ہاؤس جا کر گورنر حیات محمد خان شیرپاؤ سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے تھے۔ گورنر حاجی غلام علی کی طرف سے گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھولنے سے عوام تاجروں مزدوروں کسانوں طلبا اور نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام کی طرف سے حاجی غلام علی کے عوام دوست فیصلے کوبے حد سراہا جا رہا ہے۔ گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھولنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم حقیقی معنوں میں عوام دوست ہے ۔