• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب اداروں کی سرجری اور احتساب ہونا چاہیے،صفدرخان باغی

پشاور(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر رہنما صفدر خان باغی نے خیبرپختونخوا میں موجودہ ایمرجنسی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں انتظامی اصلاحات، کرپشن کے خاتمے، تجاوزات کیخلاف مؤثر کارروائی اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے یہ ایک اہم موقع ہے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز اور اس سلسلے میں ریفرنڈم کے انعقاد کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ مرکزی رہنما مسلم لیگ ق صفدر خان باغی نے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 77برسوں میں مختلف حکومتوں نے عوام کو سیاسی نعروں، الزام تراشی اور اقتدار کی کشمکش میں الجھائے رکھا۔ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، اب انہیں حقیقی ترقی، امن اور خوشحالی کا حق ملنا چاہیےانہوں نے کہا کہ ماضی میں آمریت کی حمایت کرنے والی بعض سیاسی جماعتوں کا آج ایمرجنسی اقدامات پر اعتراض ایک بڑا سیاسی سوالیہ نشان ہے۔ جمہوریت کے نام پر اقتدار حاصل کرنیوالوں کو پہلے اپنے ماضی کے طرزِعمل کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔
پشاور سے مزید