• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ پورمیں 23سالہ خاتون مستورات تنازعہ پر جاں بحق، ارمڑ میں 25سالہ نوجوان قتل

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ شاہ پورکی حدود میں 23سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جبکہ ارمڑ میں بھی نامعلوم افراد نے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ شاہ پور میں قتل کا واقعہ محلہ وحید آباد بڈھنی میں گھر کے اندر پیش آیا ہے جہاں مدعی جمال ظفر ولد ظفر خان سکنہ وحیدآباد بڈھنی نے شاہ پورپولیس کو بتایا کہ اس کی 24سالہ ہمشیرہ سویراکی شادی 9/10سال قبل سعید اللہ سے ہوئی تھی۔ گزشتہ روزوہ اپنے پراپرٹی دفتر میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ ہمشیرہ نےخود کشی کی ہے۔ انہوں نے پولیس کوبتایاکہ وہ جائے وقوعہ پرپہنچا، ہمشیرہ نے مبینہ خودکشی نہیں کی بلکہ اسے ملزم نعیم نے قتل کیا ہے جوکہ میرے بہنوئی سعید اللہ کا بہنوئی ہے۔ ملزم اپنے اہل و عیال کے ساتھ میری بہن کے گھرمیں رہائش پزیر تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم نعیم نے دیگر مستورات زوجہ سید احمد،زوجہ نعیم اورزوجہ خوشنوز سکنہ زخی اکبر پورہ کی مبینہ ایماء پر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ ادھرارمڑ پولیس کو فیاض خان نے بتایاکہ اس کا 25سالہ بیٹا فہد نیاز 25نومبر کو رات 9بجے گھر سے نکلا اور اعزاز کے ساتھ کہیں چلا گیا تھا۔ اس دوران رات گئے اعزازاور ساحر نے اطلاع دی کہ فہدنیاز کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
پشاور سے مزید