• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشف فرحان ڈپٹی ڈائریکٹر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تعینات

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے کاشف فرحان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور تعینات کر دیا ہے، ان کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔کاشف فرحان محکمہ کھیل میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مختلف انتظامی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور، سوات اور مردان کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں 2023، 2024اور 2025میں بہترین ریجنل سپورٹس آفیسر کے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے قومی و صوبائی سطح کے کھیلوں یوتھ گیمز، مارشل آرٹس چیمپئن شپ اور سنو اسپورٹس فیسٹیولز کے انعقاد میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ کاشف فرحان ہاکی کے سابق قومی کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بطور ٹیکنیکل آفیشل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نئی ذمہ داریوں کے تحت وہارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے انتظامی امور، انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال، کرکٹ ایونٹس کے انعقاد اور کھلاڑیوں و شائقین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے معاملات دیکھیں گے۔
پشاور سے مزید