پشاور(جنگ نیوز)مجاز اتھارٹی اور پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد پیسکو کے ایس ڈی او محمد سہیل کو بطور ایکسئین گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی ہے، پیسکو کیجانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق محمد سہیل کو ایکسئین آپریشن تیمر گرہ ڈویژن سوات سرکل میں تعینات کر دیا گیا ہے اور انہوں نے تیمر گرہ ڈویژن میں ڈیوٹی کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے، محمد سہیل اس سے پہلے بطور اسسٹنٹ کمپنی سیکرٹری پیسکو بورڈ، ایس ڈی او گلبیلہ سب ڈویژن، ایس ڈی او (ایم این ٹی) سوات اور ایس ڈی او کبل سب ڈویژن سوات میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔