• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں JUI کا احتجاج

پشاور (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کی کال پر صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میںاحتجاجی مظاہرے،جے یو آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ۔صوبائی دارالحکومت میں پہلے رنگ روڈ اور بعد میں موٹر وے پر آگ لگاکر احتجاج کیا جہاں کئی گھنٹوں تک احتجاج اور ٹریفک جام کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر اور موٹر وے کھولنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرنے کی بھی اطلاعات ہیں، مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پشاور کے کارکنوں نے صوبائی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز میں جمع ہونے کے بعد پہلے رنگ روڈ پر احتجاج کیا جس سے پورے شہر میں ٹریفک کا نظام جام ہوگیا۔
پشاور سے مزید