• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثر و رسوخ سے آزاد عدلیہ قیام کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی، نیاز اللہ نیازی

پشاور (نیوز رپورٹر) چیف آرگنائزر انصاف لائرز فورم پاکستان نیاز اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدلیہ مفلوج ہو کر ایگزیکٹو کے کنٹرول میں چلی گئی ہے، عدلیہ کو ایگزیکٹو کے اثر و رسوخ سے آزاد کرانے اور ایک خودمختار عدلیہ کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار یاسر خٹک کی حمایت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وکلاء سے انصاف لائرز فورم کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ پشاور ہائی کورٹ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیاز اللہ خان نیازی سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ جس طرح جنرل مشرف کے دور میں وکلاء نے عدلیہ کی آزادی کے لیے تاریخی تحریک چلائی تھی، اسی طرح رول آف لاء اور آزاد عدلیہ کے لیے ایک بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ انصاف لائرز فورم میں کسی قسم کی گروپ بندی برداشت نہیں کی جائے گی اور فورم کو چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق متحد، منظم اور فعال بنایا جائے گا۔ نیاز اللہ خان نیازی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کے عوام نے ہمیشہ مزاحمت کی ہے اور ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہے ہیں۔
پشاور سے مزید