• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورماڈل سکول میں رنگارنگ سپورٹس ڈے کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)پشاور ماڈل سکول بوائز 2 ورسک روڈ پشاور میں جماعت ہشتم ، نہم اور او لیول کے لئے مختلف کھیلوں پرمشتمل ایک رنگا رنگ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ ان کھیلوں میں باسکٹ بال، والی بال، بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس، جمناسٹک ،میوزیکل چیئرز، سیک ریس ،رسہ کشی اور دیگرکھیل شامل تھے۔ ان کھیلوں کے مقابلوں میں طلبا ءنے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اپنی جسمانی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل فائزہ عمیر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ کھیل باہمی تعاون کا احساس پیدا کرتے ہیں جس سے مہذب اور خوشحال معاشرہ تشکیل پاتا ہے، بعدازاں مقابلہ جیتنے والوںمیں پرنسپل فائزہ عمیر نے انعامات تقسیم کیے۔یہاں یہ بات یاد رہے کی پشاور ماڈل سکول بوائز2میں طلباءکی نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں کے حوالے سے بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
پشاور سے مزید