میپکو ملازمین کو 2 ایڈوانس انکریمنٹس دینے کے احکامات

November 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے ٹائپنگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے جونیئر کلرکس /ٹائپسٹ کو پروفیشنسی الاؤنس کی مد میں دو ایڈوانس انکریمنٹس دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان محمد ایوب کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈرز کے مطابق میپکو ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں سمیت ریجن بھر سے ٹائپنگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 158جونیئر کلرکس /ٹائپسٹ کو یکم دسمبر 2022ء سے 30نومبر 2023ء تک ایک سال کے عرصے کے لئے دو ایڈوانس انکریمنٹس دی جارہی ہیں۔