چیئرمین ایکریڈیشن کونسل ایچ ای سی کی قیادت میں ٹیم کا جامعہ زکریا کا دورہ

November 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیئرمین ایکریڈیشن کونسل ایچ ای سی ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی زیرقیادت ماہرین کی ٹیم نے جامعہ زکریا کا دورہ کیا۔ ایکریڈیشن کونسل کی ٹیم کے دورے کا مقصد یونیورسٹی شعبہ ایگرانومی ، سوائل سائنسز ، پلانٹ بریڈنگ، ہارٹیکلچر ، پولٹری سائنس ، فو ڈ نیوٹریشن کی ایکریڈیشن کونسل سے الحاق کرنا ہے۔ ٹیم میں ڈاکٹر جعفر جسکانی، ڈاکٹر انوار الحق، ڈاکٹر شاہد محمود ، ڈاکٹر ظفر گوندل ، ڈاکٹر محمد توصیف، ڈاکٹر انوار ، ڈاکٹر محمد عدیل، ڈاکٹر شبیر حسین ، ڈاکٹر ریاض احمد ، ڈاکٹر مسعود احمد، ڈاکٹر حفیظ احمد و دیگر ماہرین شامل تھے۔ ایکریڈیشن ٹیم نے شعبہ ایگرانومی سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔