الخدمت فاؤنڈیشن ریلوے کالونی میں فلٹریشن پلانٹ لگائے گی

November 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا سے الخدمت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات،ریلوے کالونی ملتان میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ،وفد میں احمد چغتائی ، سید عبدالقادر اور محمد فخربھی شامل تھے،بعدازاں ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا ، ڈویژنل انجینئر عابد رزاق اور الخدمت فاؤنڈیشن کےوفد کے ہمراہ ریلوے کالونی شاہ بہرام ، ڈرائی پورٹ کالونی کا دورہ کیا اورکہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے ریلوے کالونی، عام شہریوں کو بھی فائدہ ہوگا۔