• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ٹائون پلاننگ ڈائریکٹوریٹ، اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ اور لینڈ ایکوزیشن برانچ کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کے ہمراہ فاطمہ جناح کالونی بی بلاک میں قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بی بلاک پلاٹ نمبر 573٫574 پر قبضہ واگزار کرا لیا اور موقع پر ہی اصل مالکان/آلاٹیوں کے حوالہ کر دیا،قبضہ واگزاری کی کارروائی میں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ عملہ، ٹائون پلاننگ ڈائریکٹوریٹ،اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ،لینڈ ایکوزیشن برانچ ایم ڈی اے اور متعلقہ تھانہ کی نفری شریک ہوئی۔
ملتان سے مزید