ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن‘ کریکولم‘ ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا)نے گریڈ 5کے طلباء کی سالانہ تشخیص 2026-27کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو آئٹم بینک سسٹم کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔ یہ رجسٹریشن 8 اگست 2026تک جاری رہے گی،اس ضمن میں صوبہ کےتمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کو ان کے آفیشل لاگن کریڈنشلز فراہم کریں۔ اس دوران ہدایات کے مطابق طلباء کی تاریخ پیدائش سرکاری ریکارڈ کے مطابق درج کی جائے اور کسی بھی غلطی کی ذمہ داری اسکول کے ہیڈ آف انسٹیٹیوشن کی ہوگی، ہر طالب علم کی حالیہ پاسپورٹ سائز کی تصویر سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔