ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں گائنی وارڈ کی سیلنگ گرنے سے مریضہ زخمی ہو گئی ،یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہسپتال کے اندر اس طرح کا حادثہ پیش آیا ہو، اس سے قبل بھی سرجری وارڈ کے واش رومز کی سیلنگ گر چکی ہے‘یاد رہے کہ طبی حلقوں اور خصوصی طور پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ نشتر ٹو ہسپتال کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث غیر محفوظ ہو چکی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے انکوائری کی جائے۔