ملتان ( سٹاف رپورٹر ) غیر قانونی طریقے سے یورپ جانیوالا مسافر ایف آئی اے نے ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا، سرکل آفس منتقل ، ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے 3L-336کی فلائٹ مسافروں کو لیکر ابو ظہبی کیلئے شیڈول تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ڈیرہ غازیخان کے رہائشی محمد اختر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کرلیا جو ملتان سے ابوظہبی اور اس کے بعد مصر جانا تھا گرفتار شخص بذریعہ ڈنکی یورپ جارہاتھا جسے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔