• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پر گولی چلانیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) گلگشت پولیس نے شہری پر گولی چلانے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کو صبیح کاشف نے اطلاع دی کہ نانڈلہ چوک پی ایس او پٹرول پمپ سے گاڑی میں پٹرول بھروانے آیا تو سکیورٹی پر موجود گارڈ نے اپنی رائفل پر مجھ پر فائر کیا جو خوش قسمتی سے گاڑی کو لگی ۔اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور سکیورٹی گارڈ اصغر کو گرفتار کرلیا جسکا کہنا تھا کہ گاڑی ڈرائیور پمپ پر تیزرفتاری سے چلانے سے منع کیا تھا ۔
ملتان سے مزید