• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلخانہ سے ناراض شخص کا اقدام خودکشی، موقع پر موجود افراد نے بچا لیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) اہلخانہ سے ناراض 35سالہ شخص کی اقدام خودکشی کی کوشش موقع پر موجود افراد نے ناکام بنادی ۔ریلوے پھاٹک ممتاز آباد کے قریب نامعلوم شخص اقدام خودکشی کیلئے ٹرین کے آگے لیٹ گیا جسے موقع پر موجود افراد نے بمشکل قابو کیا جس کی شناخت زوہیب سے ہوئی ،موجود افراد نے مذکورہ شخص کے اہلخانہ کو موقع پر بلوایا جو بیانی ہوئے کہ گھریلو جھگڑا ہوا تھا اسی بات پر دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کی کوشش کی مکینوں نے زوہیب کو اہلخانہ کے ساتھ سمجھا کر رخصت کردیا ۔
ملتان سے مزید