• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ کلیئرنس کیلئے کانسٹیبل پر مبینہ رشوت کا الزام‘ ایئرپورٹ پر شور شرابہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے سگریٹ کلیئرنس کیلئے اے این ایف کے کانسٹیبل پر مبینہ رشوت کا الزام ،ایئر پورٹ پر مسافر کا شور شرابہ ،بیرون ملک سے آنے والا مسافر وہاڑی کا رہائشی امجد بشیر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچا تو جس کے پاس 9سگریٹ کے سلیب موجود تھے ایئر پورٹ پر کسٹم عملہ نے مسافر کے 6سگریٹ سلیب ضبط کرکے 3واپس کردیئے مسافر نے ایئر پورٹ پر شور شرابہ شروع کردیا اور الزام عائد کیا کہ اے این ایف کے کانسٹیبل عثمان نے مجھ سے سگریٹ کلیئرنس کیلئے مبینہ 12ہزار رشوت طلب کی پی آئی اے کارگو سپروائزر عمیر قذافی کےادا کیئے مسافر کے شور شرابہ پر ایئر پورٹ انتظامیہ کے افسران سکیورٹی سمیت پہنچ گئے مسافر کے 9سگریٹ سلیب واپس کرائے گئے جبکہ اس دوران کانسٹیبل اے این ایف عثمان ایئر پورٹ ست رفوچکر ہوگیا مسافر نے ایئر پورٹ انتظامیہ کو عملہ کیخلاف تحریری شکایت درج کرائی اور اپنی فیملی کے ہمراہ گھر کی طرف روانہ ہوگیا ۔
ملتان سے مزید