ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زیر صدارت مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول 2026ءکی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحاجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز، چیئرمینز، رجسٹرار، مختلف انتظامی شعبہ جات کے سربراہان، فیسٹیول آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول صرف ایک تفریحی سرگرمی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی زرعی معیشت، خصوصاً آم اور کھجور کی صنعت کے فروغ، کسانوں، باغبانوں، برآمد کنندگان، کاروباری اداروں اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فیسٹیول کے تمام انتظامات اعلیٰ معیار کے مطابق، بروقت اور مربوط انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ آنے والے مہمانوں اور شرکاء کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں،واضح رہے کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول 4 اور 5 جولائی 2026ء کو منعقد ہوگا۔