ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان میں اہم انتظامی تبدیلیاں، رجسٹرار، خزانچی اور کنٹرولر امتحانات کے عہدوں پر تعیناتی کردی گئیں، یہ تقرریاں مستقل بنیادوں پر نہیں بلکہ اضافی چارج کے طور پر کی گئی ہیں جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ڈاکٹر سارہ مصدق کو رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر دیبا شاہسوار کو یونیورسٹی کا خزانچی (ٹریژرر) مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر حنا علی کو کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے افسران اپنے اصل عہدوں کے ساتھ ساتھ ان اضافی ذمہ داریوں کو بھی انجام دیں گے، جب تک ان عہدوں پر مستقل تقرریاں عمل میں نہیں آ جاتیں اس بارے میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہدہ بتول کا کہنا ہے کہ امید ہے نئی انتظامی ذمہ داریوں سے یونیورسٹی کے امور مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکیں گے۔