ملتان ( سٹاف رپورٹر) سیتل ماڑی پولیس نے 7سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاع پر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔پولیس کو بس سٹینڈ لاری اڈا سے گل شیر نے اطلاع دی کہ میری بیٹی سویرا کو ورغلاکر الیاس نامی شخص نے مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی۔