ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں کانفرنس رووم میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریٹائر ہونیوالے ملازمین میں حق نوازمیس ویٹر ، ملک اللہ یار بیلدار، محمد اکرم روڈ رولر ڈرائیو ر، بشیر مہوٹہ قاصد اور محمد ظفر بیلدار شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے ملازمین کی محکمانہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی ایم ڈی اے کے لیے وقف کی، جس پر ادارہ ان کا شکر گزار ہے۔تقریب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عطاء الحق کھوکھر اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس فرحان مجتبیٰ نے بھی گفتگو کی۔ افسران نے ملازمین کی محنت، ایمانداری اور طویل سروس کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔