• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ میگا فراڈ کیس، تفتیش مکمل ،ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نے لیہ میگا فراڈ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تفتیش مکمل کر کے ملزمان کے خلاف احتساب عدالت ملتان میں ریفرنس دائر کر دیا ۔ 200سےزائدمتاثرین کی شکایات موصول ہونے پرنیب ملتان نے کارروائی مکمل کی۔ ملزمان نے تقریباً70 کروڑ روپے مختلف جعلی کمپنیوں ،سرمایہ کاری اسکیموں اورآن لائن ٹریڈنگ میں غیر معمولی منافعے کا جھانسہ دے کر دھوکہ دہی سے وصول کر کے خرود برد کر لیے۔ ان کمپنیوں میں ’’سمٹ 4 ایکس ٹریڈ‘‘ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ نیب ملتان نے اس مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے کراچی میں کامیاب کارروائی کے دوران کیس کے مرکزی مفرور ملزم عبدالحئی کو گرفتار بھی کیا۔نیب ملتان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عوام الناس کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ادارہ اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئےاس امر کے لیے پرعزم ہے کہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔ تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، تاکہ متاثرین کو ان کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔
ملتان سے مزید