ساؤتھ ویلز میں گھر سے دو بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد 3 افراد گرفتار

November 30, 2022

لندن (پی اے) پولیس نے ایک گھر سے دو بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ہفتے کے روز مقامی وقت 20:00جی ایم ٹی سے قبل پولیس آفیسرز کو وائلڈ مل برجینڈ میں ایک گھر پر طلب کیا گیا تھا جہاں سے ایک بچے کی پیدائش کو چھپانے کے شبہ میں 37اور 47سال عمر کے دو مردوں اور 29سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ ساؤتھ ویلز پولیس آفیسر مارک ایٹ ویل نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لئے پریشان کن تھا۔ انہوں نے اپیل کی کہ کسی کو بھی اس بارے میں معلومات ہیں تو وہ پولیس فورس سے رابطہ کرے۔ علاقے میں پولیس کی موجودگی نظر آئے گی کیونکہ وسیع پیمانے پر پوچھ گچھ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم معلومات یا خدشات کے حامل کسی بھی شخص کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ پولیس آفیسرز سے بات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں مشتبہ افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔