چینی معیشت پر کورونا کے باعث خطرات منڈلانے لگے

November 30, 2022

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر بیجنگ میں پارک، شاپنگ مال اور عجائب گھر بند کردیے گئے ہیںاور لاک ڈاؤن مزید شہروںمیںبھی نافذکیاجارہا ہے جس سے معیشت کی جلد بحالی کے امکانات پر ایک بار پھر خطرات منڈلانے لگے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں 28ہزار 127نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں بیجنگ میں یومیہ کیسوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد شہری حکومت نے عوام سے بلاضرورت گھر سے باہر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔