پیپلزپارٹی کے 55ویں یوم تاسیس پر آج نشتر پارک میں جلسہ ہوگا، سعید غنی

November 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا55واں یوم تاسیس بدھ 30نومبر کو منا رہی ہے،اس سلسلے میں نشتر پارک میں جلسہ ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کے جلسہ میں شرکت کریں گے، اس سال پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر ملک بھر میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر جلسے منعقد کئے جارہے ہیں ، اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوہد ناگوری، سردار خان، محمد آصف خان، ذوالفقار قائم خانی و دیگر عہدیدار بھی ان کے ہمراہ تھے، سعید غنی نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کراچی کی جانب سے معروف صنعتکار ایس ایم منیرکی وفات پر ان کے لواحقین اور تاجربرادری سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میراان سے اچھا تعلق رہا ہے۔