مختلف علاقوں سے نشے کے عادی سمیت 4 افراد کی لاش ملیں

November 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 4افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطا بق کیماڑی گیٹ نمبر17گھاس بندر کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص لاش ملی، ضا بطےکی کارروائی کے بعدسردخانے منتقل کردی،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی عمر 80سا ل ہے ،رام سوامی چناگلی کے قریب فٹ پاتھ سے لاش برآمد ہوئی ، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرلاش سردخانے منتقل کی،پولیس کے مطابق شناخت نہیں ہو سکی عمر 40سال ہے، متوفی نشے کا عادی تھا اور موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوا،بلدیہ اتحاد ٹاؤن مستانہ چوک کے قریب ایک شخص کی ملنے وا لی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں شناخت 56 سالہ نور رحمان ولد احمد گل کے نام سےہوئی ہے ، پولیس کےمطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہوسکی،گذری تھانے کی حدودگذری پل کے نیچے سے ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی ، عمر 55 سال ہے۔