حکومت پنجاب کی قومی زبان کے نفاذ کے قانون کی منظوری خوش آئند ہے، واجد جواد

November 30, 2022

کراچی(پ ر) انجمن ترقی اُردو پاکستان کے صدر واجد جواد نے اپنے ایک بیان میں حکومت پنجاب کی جانب سے قومی زبان کے نفاذ کے قانون کی منظوری پر اسے خوش آئند اور لائق ستائش قرار دیا ہے اور اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ اس قانون کے عملی نفاذ سےاُردو زبان کو سرکاری زبان بنانے کے دیرینہ خواب کی تکمیل کی جانب مثبت پیش رفت ہوگی انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی قوانین پیش کئے جائیں وہ انگریزی کے ساتھ اُردو متن بھی پیش اور منظو ر کئے جائیں۔