نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان کو دوسری شکست، سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

November 30, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں نیشنز کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئی، منگل کو آئرلینڈ نےپاکستان کو3-1سے ہرایا۔ پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ منگل کو دوسرے میچوں میں کوریا نے ایشین چیمپئن جاپان کو3-1 اور ملائیشیا نے کینیڈا کو2-1کی شکست سے دوچار کیا۔جنوبی افریقا نے فرانس کو 2-1 سے شکست دی۔