ٹھیلے سے چاٹ کھا کر پیسے نہ دینے والے پولیس اہلکار معطل

November 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید میں ٹھیلے سے چاٹ کھا کر پیسے نہ دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیا۔ مزکورہ اہلکاروں نے چاٹ کھا کر پیسے نہیں دیے اور پیسے مانگنے پر وہاں جھگڑا بھی کیا تھا جس کی شکایت پر کارروائی میں لائی گئی ۔