عمران خان کی ایس ایم منیر کے انتقال پر تعزیت

November 30, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سابق چیئرمین ایس ایم منیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر کے انتقال پر رنجیدہ ہوں ، وہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ کا حصہ اور ہمارے نہایت فراخدل عطیات کنندگان میں سے ایک تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔