کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ریونیو کلیکشن میں اگست2026میںریکارڈ2ارب50کروڑ40لاکھ روپے کی وصولی کرلی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اگست میں ہونے والی یہ ریکوری معمول کے کاروباری امور کے دوران، صنعتی واجبات کو شامل کیے بغیر، اب تک کی بلند ترین ماہانہ وصولی ہےترجمان نے کہا کہ ریکارڈ ریونیو کلیکشن مالی اصلاحات، مؤثر ریکوری میکنزم، جدید بلنگ نظام اور صارفین کی جانب سے بروقت ادائیگیوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔