ریکوڈک کیس،  بحث کی اجازت نہ دینا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، کنرانی

November 30, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ کی جانب سے ریکوڈک جیسے اہم کیس کی عجلت میں رائے محفوظ کرنا اس کے برعکس عدالت میں مجھے بحث کرنے کی اجازت دینے کے باوجود اس حق سے محروم رکھنا صوبے کے عوام کی آواز کو سلب اور شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کی طرف سے تحریری بحث داخل کرنے کا عمومی حکم بلوچستان بار کونسل کی نمائندگی کرتے ہوئے میں شکریہ کیساتھ معذرت و معذوری ظاہر کرتے ہوئے اعلان کرتا ہوں کہ آج 30 نومبر کو دن 12 بجے اپنے معروضات سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد کی دہلیز پر پریس کے سامنے رکھوں گااورصدارتی ریفرنس کے محرکات و مضمرات اور اس کے صوبے پر منفی اثرات کے بارے میں قوم کو آگاہ کروں گا۔