540تھیلے گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

November 30, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)540تھیلےگندم خیبرپختونخوا سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی گئی۔ تھانہ نصیرآباد پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائی کی۔ ڈرائیور شفاقت کی گاڑی سے 540 تھیلے گندم برآمد کی گئی۔ ایس پی پوٹھوہارملک طارق محبوب نے کہاہے کہ گندم اورآٹے کی غیرقانونی ترسیل نہیں کرنے دینگے۔