آئیسکو چیف صارفین کے مسائل سنیں گے

November 30, 2022

اسلام آباد( جنگ نیوز) صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل اُن کے گھر کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان 30نومبر بدھ دن10سے 12بجے تک صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے ۔ صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اور ازالے کیلئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر051-9253105پر دیے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔