خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کریں گے، راحیلہ خان

November 30, 2022

راولپنڈی( جنگ نیوز) ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور نوجوانوں کی ترقی ہے۔ ملکی ترقی کیلئے سرکاری شعبے کا ساتھ بٹائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انر وائس کی چیئرپرسن راحیلہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں انر وائس ویلفیئر فاؤنڈیشن اور کے بی ایم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر کے بی ایم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین محمد عظمت حنیف اور انر وائس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل احمد خان نے دستخط کئے۔