دہشتنگری، زخمی ملزم کو مارنیوالے ابابیل اسکواڈ کے 2اہلکار معطل، انکوائری شروع

November 30, 2022

پشاور(کرائم رپورٹر) ہشتنگری کے پلے گراؤنڈ میں زخمی ملزم کو لاتے مارنے والے ابابیل سکوا ڈ کے دواہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری بٹھا دی گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین کے علاقہ میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2راہگیر بچے زخمی ہوگئے تھے ۔فائرنگ کے دورن ایک ملزم بھی زخمی ہوگیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ قریب موجود ابابیل فورس کے اہلکاروں نے موقع سے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس میں ایک زخمی ملزم جوادنے مبینہ طور پر پولیس پربھی حملہ آورہوتے ہوئے فائرنگ کی جسے بعد میں قابو کر لیا گیااوراس سے پستول چھین لی گئی۔ادھرسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ابابیل فورس کے ایک اہلکار کوزخمی ملزم کو لاتے دیتے ہوئے دکھائی دیاگیا ہے جس پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے اے ایس پی فقیر آبادکو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم جواد تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو راہزنی جبکہ فقیر آباد پولیس کو 506 کے مقدمہ میں مطلوب ہے تاہم اختیارات کے غلط استعمال پرابابیل سکواڈ کے جوانوں کو معطل کیا گیا ہے ۔ زخمی ملزم کو بعدازاں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔