• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید وقار شاہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سیکرٹری تعینات ، متعدد افسران کی ترقی

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ کو ترقی دیکر سیکرٹری اسمبلی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سینئر ایڈیشنل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو بھی ترقی دے دی گئی ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ کو سیکرٹری اسمبلی تعینات کردیا گیا ہے، سید وقار شاہ قائم مقام سیکرٹری کے فرائض بھی سر انجام دے رہے تھے، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینئر ایڈیشنل سیکرٹری انعام اللہ خان کو اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سید مائر کو بھی سپیشل سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، اسی طرح اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعدد دیگر افسران کی ترقی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
پشاور سے مزید