• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بجلی چوری پر 2کنکشنز منقطع

پشاور (لیڈی رپورٹر) پیسکو سرویلینس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے۔ ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے مطابق پیسکو سرویلینس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے اس موقع پر 480مشکوک کنکشنز پر چھاپے مارے، 28کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی جن کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ اس کے علاوہ بقایا جات کی مد میں 18لاکھ 95ہزار جبکہ جرمانوں کی مد میں5 لاکھ 10ہزار روپے موصول کئے گئے۔
پشاور سے مزید