• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، شادی شدہ بیٹی کیلئے سودا سلف لانیوالا شہری فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے فتو عبدالرحیمہ میں نامعلوم افراد نے شادی شدہ بیٹی کیلئے سودا سلف لانے والے شہری کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔مقتول کی بیٹی کی دودن قبل شادی ہوئی تھی جس کے بعد خوشیوں والا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ گزشتہ روز تھانہ شاہ پورپولیس کو طارق ولدسلیم سکنہ پھندوپایاں نے بتایاکہ دو روز قبل اس کی ہمشیرہ کی شادی ہوئی ہے، اس کا والد سلیم خان بہن کیلئے سودا خریدنے کیلئے موٹرسائیکل پر بازار جارہا تھا اس دوران محلہ مسلم آباد فتوعبدالرحیمہ میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی آواز پر وہ اہلخانہ کے ہمراہ باہر نکلے تو والد پر کسی نے نامعلوم شخص نے فائرنگ کی تھی ۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی سابقہ دشمنی بھی تھی اور اس میں راضی نامہ ہوچکا ہے ۔
پشاور سے مزید