دہشتگردی کے خاتمےکیلئے نظام مصطفے کا نفاذ عمل میں لایا جائے: جمال کانفرنس

November 30, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )ملک میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نظام مصطفے کا نفاذ عمل میں لایا جائے ،حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانیؒ نے زندگی بھر مخلوق کو خالق سے ملانے اور اتباع رسولؐ کا درس دیا علم وعمل کی شمع روشن رکھی آپ کا آستانہ رحمت خداوندی کا مرکز رشد وہدایت کے چشمے پھوٹ رہے ہیں ملک کو خو شحالی پر گامزن کرنے اور معاشی ترقی کے لئے بزرگان دین کے رہنما اصول اپنائے جائیں ،ان خیالات کا اظہار درگاہ حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شہباز حسین جمالی اور علامہ حفیظ اللہ شاہ مہروی نے سالانہ سہ روزہ عرس کے پہلے روز جمال کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مخدوم شہباز حسین جمالی نے صدارت کی جبکہ خواجہ غلام محی الدین فخری،صا حبزادہ مدثر اجمل مہاروی،صاحبزادہ زین العابدین مہاروی،میاں محمد شعیب مہاروی، جاوید ارشد جمالی، مخدوم غلام محمد جمالی، احمد حسن چشتی،صاحبزادہ صہیب چشتی، مخدوم غلام علی جمالی، مخدوم زادہ شعیب حسین، مخدوم زادہ ارسلان اختر،صاحب زادہ طیب حفیظ شاہ،مخدوم زادہ شاہ زیب حسین مہمانان خصوصی تھے۔